ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آئی ڈی ایس :مشتبہ بلیک منی رکھنے والوں سے تفصیلات طلب کرے گا انکم ٹیکس محکمہ 

آئی ڈی ایس :مشتبہ بلیک منی رکھنے والوں سے تفصیلات طلب کرے گا انکم ٹیکس محکمہ 

Mon, 18 Jul 2016 11:00:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍جولائی(ایس اونیوز/آ ئی این ایس انڈیا )انکم ٹیکس محکمہ کا ایسی اکائیوں سے تفصیلات طلب کرنے کا ارادہ ہے جن کے بارے میں اس کے پاس بلا حساب وکتاب کی املاک رکھنے کی خصوصی معلومات ہیں۔گھریلو بلیک منی خلاصہ منصوبہ کے تحت محکمہ یہ قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بلیک منی رکھنے والے لوگوں کو مشکلات آئے گی اور وہ خود کو پاک صاف کرنے کے لیے مجبورہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ اس طرح کی اکائیوں کے پاس آمدنی خلاصہ اسکیم (آئی ڈی ایس )میں شامل ہونے کاموقع ہے۔یہ اسکیم 30؍ستمبر کو بند ہو رہی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کا منصوبہ ایسے لوگوں کو ای میل بھیجنے کا ہے جن کے بارے میں اس کے پاس معلومات ہے کہ وہ ٹیکس والی آمدنی ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔ان ای میل میں ایسی اکائیوں کے ان معاملات کی بھی مثال دی جائے گی، جن میں انہوں نے آمدنی کو چھپایا ہے۔ان سے اس بارے میں وضاحت طلب کی جائے گی۔ان یونٹوں کو ایسے خطوط آئندہ مہینہ کی شروعات سے ملنے شروع ہو جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہ اس طرح کے عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ٹیکس دہندگان کے ذہن میں کسی قسم کا خوف پیدا نہ ہونے پائے۔اس طرح کے تمام خط و کتابت مکمل طور خفیہ رکھے جائیں گے ۔بلیک منی کو سامنے لانے کی کوششوں کے تحت حکومت اس طرح کی اکائیوں سے آگے بڑھ کر آئی ڈی ایس اسکیم میں حصہ لینے کو کہہ رہی ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی کئی مواقع پر گھریلو بلیک منی رکھنے والوں سے اس اسکیم کافائدہ اٹھانے کو کہہ چکے ہیں۔


Share: